یہ بات سعید نمکی نے منگل کے روز ایرانی مغربی صوبے آذربائیجان غربی کے شہر ارومیہ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی کرونا ویکسین کامیابی سے جانوروں کے مرحلے سے گزر چکی ہے اور نومبر مہینے کے اوائل میں انسانی مرحلے میں داخل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیماری اور ویکسین میں بنیادی تبدیلی نہیں آئے تو ہم ویکسین کی تیاری میں کامیاب ہوں گے اور ہم نے عالمی ادارہ صحت کو اس کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔
نمکی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں کورونا ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سننے کو ملے گی۔
ارنا کے مطابق، اب تک ملک میں 534 افراد کورونا سے مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے 30 ہزار اور 700 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ